ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حزب اللہ سے امریکی مقابلے کا راستہ وینزویلا سے گزر کر جاتا ہے

حزب اللہ سے امریکی مقابلے کا راستہ وینزویلا سے گزر کر جاتا ہے

Sun, 19 Feb 2017 12:06:39    S.O. News Service

نیویارک،18؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت خزانہ دہشت گردی سے متعلق مختلف الزامات کے پس منظر میں باری باری پابندیوں کی فہرست میں ناموں کو درج کرتی ہے۔اسی سلسلے میں وینزویلا کے صدر کے نائب طارق العیسمی کو کچھ عرصہ قبل مذکورہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ العیسمی کے منصب کے سبب توقع ہے کہ انہیں مامونیت حاصل ہو جائے گی تاہم امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں میں ان کے خلاف متعدد الزامت کا انکشاف کیا گیا ہے۔تقریبا ایک ماہ قبل اپنا منصب سنبھالنے والے شامی نڑاد العیسمی کو درج ذیل امور میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ پاسپورٹ اور ویزے کی تجارت تاکہ جنوبی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک کے راستے دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور آمد و رفت کو آسان بنایا جائے۔

رپورٹوں کے مطابق العیسمی منشیات کی رقوم کی منی لانڈرنگ اور لبنان ، یورپ اور افریقا میں اپنے زیر کنٹرول بینکنگ کے راستوں کے ذریعے ان رقوم کو دوبارہ گردش میں لانے کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ العیسمی پر جنوبی امریکا میں حزب اللہ ملیشیا کو سیاسی پشت پناہی اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔ادھر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ العیسمی کا امریکی پابندیوں کے شکنجے میں کسے جانے کا مطلب ہے کہ خطے میں حزب اللہ ملیشیا کے زیر انتظام ایک طاقت ور ترین نیٹ ورک کاری ضرب کا نشانہ بنے گا۔


Share: